عمران خان کو اب کیا کرنا چاہیے؟ نائب چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے مشورہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ، یہ ہم پرمسلط کیےجارہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر فیصلہ عمران خان کریں گے اور وہ جو فیصلہ کریں گے ہم سب اس کو تسلیم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان سے تبادلہ خیال کیا ہے اور اکثر کا خیال ہے کہ اسمبلی میں مزاحمت اور باہر عوام سے رابطہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکثر ارکان کا خیال ہے کہ عمران خان کو عوامی رابطہ مہم کا آغاز اور اس حکومت کا ایوان میں مقابلہ کرنا چاہیے لیکن پھر بھی عمران خان کے فیصلے کو تمام ارکان تسلیم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close