شیخ رشید نے عید سے قبل بڑی سیاسی معجزے کی پیشنگوئی کرکے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)شیخ رشید نے عید سے قبل بڑی سیاسی معجزے کی پیشنگوئی کرکے ہلچل مچا دی۔۔۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عید سے قبل بڑے سیاسی معجزے کی پیشگوئی کردی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ الیکشن بھی لڑوں گا اور سیاست بھی کروں گا۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو انتخابات کروانے ہوں گے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میری پیشن گوئی ہے عید سے پہلے پہلے کوئی معجزہ ہوگا، 29 اپریل سے قبل انشاء اللہ معجزہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close