شیخ رشید نے عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے اس امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو ان کا نام شہباز شریف رکھ دیا جائے۔لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی غیرتمندوں اور وفاداروں کا شہر ہے۔

 

راولپنڈی شہر شیخ رشید کی قیادت میں عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہے، ہم جیل کا دروازہ توڑ دیں گے، اسی مہینے میں نقشہ بدلے گا اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے پہلے درخواست کی تھی کہ اسمبلیاں توڑ کر ایمرجنسی لگا دو، آج عمران خان سے آخری بات کی ہے کہ ان اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دو۔یہ نظام رات کو کھلتا ہے، فون چوری ہوجائے تو غریب آدمی کی 10 سال ضمانت نہیں ہوتی، یہ سارے اکٹھے ہوگئے۔شیخ رشید کے مطابق راہول گاندھی مودی کو کہہ رہا ہے کہ تم نے کسی قوم کیلئے توپیں اور جہاز خریدے ہیں جو 10 ارب روپے میں بک جاتی ہے، امریکہ کہتا ہے کہ پاکستانی اپنی ماں کو بیچ دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close