عامر لیاقت نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے افراد کو خبردار کردیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا “آرمی چیف جناب قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جناب ندیم انجم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم پر ادارہ گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

تین یا چار اینکر پرسنز اور بیوروکریسی میں سے کچھ افراد کو غیر محسوس طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے، حرام زادوں باز آجاؤ پھر نہ کہنااظہار رائےکی آزادی دو۔”اس سے قبل بھی عامر لیاقت پاک فوج کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان پر الزامات عائد کرچکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کو ہٹانے اور فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close