چوہدری پرویز الٰہی کا عمران خان سے رابطہ، بڑی یقین دہانی کرا دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس دوران پرویز الٰہی نے عمران خان کو سیاسی معاملات میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروادی۔تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر عمران خان نے بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لیے آپ کو سپورٹ کریں گے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لیے رابطوں پر بھی گفتگو کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close