وزارتِ عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کا پہلا بڑا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے .ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ “پاکستان 1947ء میں ایک آزاد ریاست بنا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آج پھر سے آزادی کی جدوجہد شروع ہو رہی ہے۔ یہ ہمیشہ ملک کے عوام ہی ہوتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں”۔

 

یادرہے کہ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور پی ٹی آئی کور کمیٹی میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے اور اس کا آغاز خیبرپختونخوا سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close