تحریک انصاف کے تمام ممبران کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کافیصلہ کیا ہے ، ہم اس ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے،دوسری جانب فواد چوہدری نے عوام کو احتجاج کی کال دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ نماز عشا کے بعد عوام باہر نکلیں اور احتجاج کریں ، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے زیراعظم کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں،

قومی ہم آہنگی ہماری میری پہلیترجیح ہے اور نئی کابینہ کی تشکیل اپوزیشن رہنماوں کی مشاورت کے ساتھ ہو گی،کوشش ہوگی کہ ملکی معیشت بہتر کر کے عوام کو ریلیف دے سکیں، ملک میں نئے دور کا آغاز کریں گے اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے،نواز شریف کے کیسز قانون کے مطابق دیکھے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close