ایک روپے کی کرپشن نہیں پھر بھی ہٹا دیا عمران خان کی حامی خاتون ویڈیو پیغام میں روپڑی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر کہیں ان کے حق میں تو کہیں ان کے خلاف بیانات سامنے آرہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک حامی کارکن نتاشہ وقاص کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انھیں عمران خان کے حق میں گفتگو کے دوران جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نتاشا پاکستانی عوام کو طیب اردوان کے حق میں ترکی کی عوام کا ڈٹ کر کھڑے ہو جانے کا واقعہ یاد دلارہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ترکی کی عوام نے بھی تو طیب اردوان کو جانے نہیں دیا تھا لیکن پتہ نہیں ہماری عوام کیسی ہے؟

نتاشا وقاص نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاید ہم کرپٹ حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم ایک اچھے لیڈر کے قابل ہی نہیں ہیں، اللہ تعالی اسی لیے فرماتا ہے، جیسی عوام ویسا لیڈر ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف، شہباز شریف اور مولانا ڈیزل جیسے حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم عمران خان کے قابل ہی نہیں ہیں۔ ویڈیو میں نتاشا کو دوران گفتگو جذباتی بھی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں ہے اور انھیں ہٹا دیا گیا ہے اور یہ کرپٹ لوگ ایک بار پھر ہم پر حکمران بن کر بیٹھ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں