آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف غلاظت بھری مہم کس نے چلائی، کون سے صحافی اور کون کون سی حکومتی شخصیات؟ گھیرا تنگ ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف اوقات میں سوشل میڈیا پر  مختلف اداروں یا ان سے وابستہ افراد کیخلاف مہم چلتی رہتی ہیں اور اب آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف مہم چلانے والے افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرلیاگیا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی سید طلعت حسیننے بتایا کہ ” وہ لوگ جنہوں نے دلائل کے ساتھ موجودہ آر می چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف غلیظ مہم چلائی ، اب ان پر فوکس ہے ، ذرائع بتاتے ہیں کہ اس مہم میں دو مشیر ،وزراء، خود عمران خان ، تین اینکرز

، ایک بیوروکریٹ اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے، کچھ ہینڈلرز نے بھی اپنا حصہ ڈالااور یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے”۔یادرہے کہ اس سے قبل عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا جس دوران چھاپہ مار ٹیم لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے کر ساتھ لے گئی ۔ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو ڈاکٹر ارسلان خالد ان کی ڈیجیٹل میڈیا مہم کو سنبھال رہے تھے۔اس سے پہلے وہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشنز کے سربراہ کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close