آرٹیکل 6کے تحت کارروائی، عمران خان ،عارف علوی اور اسد قیصر کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے عمران خان، عارف علوی اور اسد قیصر کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور صدرپاکستان عارف علوی آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، اسد قیصر،قاسم سوری اورفواد چوہدری بھی آئین شکنی میں ملوث ہیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ مذکورہ افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے،

پیر کو آئین توڑنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ پٹیشن پاکستان بار کونسل کے رکن خوشدل خان ایڈووکیٹ دائر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close