عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس سے نکلنے سے قبل آخری حکم کیا دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز گِل نے انکشاف کیا ہےکہ عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم اپنے دفتر سے رخصت ہونے سے قبل آخری حکم کیا دیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے بتایا کہ وزیراعظم نے دفتر سے جانے سے پہلے اپنا آخری حکم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی درخواست پر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکا کیا۔ شہباز گِل کے مطابق عمران خان نے اعظم خان کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

خیال رہےکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کوتبدیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کےافسرہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close