نئی حکومت عمران خان اور وزرا پر نیب مقدمات نہ بنائے تو ووٹنگ کرا دیں گے، حامد میر کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفے کے دوران حکومتی ممبران پارلیمنٹ اپوزیشن اراکین اسمبلی سے گارنٹی مانگ رہے ہیں کہ عمران خان اور وزرا کے خلاف نیب مقدمات نہ بنائے جائیں تو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرا دیں گے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری واضح کر چکے ہیں کہ عمران خان کے علاوہ سب سے بات کی جا سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ سپیکر نے افطار کے بعد ووٹنگ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی انہیں اپنا وعدہ پورا کرنا ہو گا اطلاعات کے مطابق عمران خان نے سپیکر کو پیغام بھیجا ہے کہ ووٹنگ نہیں کرانی سپریم کورٹ کے حکم کو مسترد کرنا ہے سپیکر دباؤ میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں