سعودی وزارت حج نے اس سال حاجیوں کی تعداد کا اعلان کر دیا

جدہ (پی این آئی) سعودی وزارت حج نے اس سال حجاج کرام کی تعداد کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 2 سال تک محدود حج کے بعد اس سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھانےکا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج 65 سال سے کم عمر عازمین کے لیے ہوگا اور دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج ادا کرسکیں گے۔ غیر ملکی عازمین کو روانگی سے72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں