گرمی سے پریشان روزہ داروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسمیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات ،کالام ،مالم جبہ ،چترال ،دروش ،بونی ،تیرو ،اپرلوئردیر ،چارباغ ،ناران ،کاغان کے علاوہ ،گلگت بلتستان کی بیشتر وادیوں کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 

دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب سندھ جنوبی و وسطی بلوچستان کے علاقوں میں شدید گرم اور لو چلنے کا امکان ہے 13 اپریل سے خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان پنجاب کے علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے کے ساتھ بارش کی توقع کی جا سکتی ہے انشاءاللہ جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close