103سالہ شخص کی تیسری شادی، دلہن کی عمر کیا نکلی؟ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)عراق میں 103 سالہ شخص نے 37 سال کی خاتون سے تیسری شادی کرلی۔عرب میڈیا کے مطابق عراق میں ایک 103 سالہ شخص نے اپنے سے 66 سال چھوٹی خاتون سے شادی کر لی جبکہ شادی کے تمام انتظامات اس کے پوتے، پڑ پوتے نے کیے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں عراق کے شہر الدیوانیہ کے جنوبی علاقے میں جشن کا منظر دیکھنے کو ملا جو کسی تہوار پر خوشیاں منانے کا نہیں بلکہ 103 سالہ شہری کی شادی کا تھا۔

 

عرب میڈیا کے مطابق علاقے کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور شادی میں روایتی گیت بھی گائے گئے۔اطلاعات کے مطابق 5 روزہ شادی کی تقریبات میں قریبی رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عرب میڈیا کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب سے قبل منگنی ہوئی جس میں دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں جس کے بعد پھر مہندی کی تقریب ہوئی اور اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔بزرگ شہری کے ایک بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی پیدائش 1919 میں ہوئی تھی، ان کی پہلی بیوی کا انتقال 1999 میں ہوا اور والد نے دوسری شادی کی تھی جس سے ان کے بچے ہیں۔ تاہم جھگڑوں کی وجہ سے یہ شادی بھی ختم ہونے والی ہے اس لیے ان کے والد تیسری شادی کرنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close