وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے تک اضافہ ۔۔پیٹرولیم ڈویژن نے سمری ارسال کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت میں 35 روپے تک اضافے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کردیا۔

 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نے رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر رکھاہے اور پٹرولیم ڈویژن نے صورتحال سے آگاہ کرتے قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری کابینہ کو بھیجی تاہم سیکریٹری کو کابینہ اجلاس میں سمری پیش کرنے سےروکدیا گیا۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی صورت میں 200 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، یکم سے 31 مارچ تک 11 ارب 73 کروڑ روپے سبسڈی دی گئی ۔ اپریل کے لیےآئل کمپنیوں کو سبسڈی کی مد میں 55 ارب روپے کی سمری ای سی سی کو بھجوائی گئی ، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھ گئی ہے اور لیکن عدم ادائیگیوں کی صورت میں سپلائی متاثر ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close