میر مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر کے قتل کا ذمہ دار آصف علی زرداری ہے، سابق صدر پرویز مشرف کا ویڈیو میں دعویٰ

دبئی (پی این آئی) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نےویڈیو میں کہا ہے کہ بھٹو خاندان میں مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ایک آدمی ہے اور وہ آصف علی زرداری ہے۔ سابق صدر مشرف کی ویڈیو خلیجی ادارے نے اپنی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی ہے جس میں پرویز مشر فنےاآصف زرداری کو ایک میر مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ خلیج میگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق فوجی صدر کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انھیں بے نظیر بھٹو قتل کیس سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان میں مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ایک آدمی ہے اور وہ آصف علی زرداری ہے، دونوں کا قتل آصف زرداری نے کروایا ہے، جب کوئی قتل ہوتا ہے تو اس میں یہ دیکھنا چاہیے کہ اس قتل میں فائدہ اور نقصان کس کو ہوا؟پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں میرا نقصان ہی نقصان ہوا لیکن فائدہ ایک ہی آدمی کو ہوا جو کہ قاتل ہے اور وہ آصف زرداری ہے۔

پرویز مشرف اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بینظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے لوگوں نے مارا، اس میں کوئی شک نہیں اس کے ثبوت بھی موجود ہیں لیکن اس کیس میں دیکھنا یہ ہے کہ بیت اللہ محسود کی سازش کے پیچھے کون ہے، کیا کوئی ایسا شخص اس قتل میں موجود ہے جو سازش کرکے بیت اللہ محسود کا استعمال کرکے قتل کروایا؟۔پرویز مشرف نے کہا کہ بے نظیر قتل کی سازش کیس کے پس منظرمیں آصف زرداری اور افغانستان کے سینئر خاص لوگ شامل تھے،

آصف زرداری کے صدر کرزئی کے ساتھ ٹھیک ٹھاک تعلقات تھے۔ پرویز مشرف نے سوال اٹھایا کہ بے نظیر بھٹو صاحبہ ایک بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھی تو پھر کیا ضرورت تھی ایک عام سے مکینک سے گاڑی اوپر سے کٹوانے کی؟ یہ کون سی عقل کی بات ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close