بچے ہوئے کھانے کی کھاد بنانے والا کوڑے دان ایجاد کر لیا گیا

فیصل آباد (آئی این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھانا ضائع ہونے کی شرح بہت زیادہ ہے، اب رینکل نامی کوڑے دان میں بچی ہوئی غذا رکھ کر صرف 24 گھنٹے میں اس سے کھاد بنائی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رینکل نامی اس خودکار کوڑے دان میں کئی طرح کے خامرے اور خردنامئے موجود ہیں جن سے سبزیوں، پھلوں کے چھلکوں، گلے سڑے پھلوں اور دیگر اشیا کو ”ہضم” کر کے اس سے بہترین قدرتی کھاد تیار کی جا سکتی ہے۔اس عمل میں کوئی بدبو اور حشرات وغیرہ پیدا نہیں ہوتے، اسے کچن ٹو گارڈن فرٹیلائزر کمپوزٹر کہا جا سکتا ہے۔

وجہ یہ ہے کہ مصنوعی فرٹیلائزر کے دور میں نامیاتی اور ماحول دوست کھال یا کمپوزٹ کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ رینکل کو سان فرانسسکو کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس کیلئے پورے سسٹم میں انتہائی بہترین خرد نامیوں کا انتخاب کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close