اور پھر ڈاکٹر عامر لیاقت نے معافی مانگ لی ۔۔۔۔

کراچی (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز تمام وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا اصل چہرہ دیکھنے کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں سے معافی مانگ لی۔ عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز سے معافی کا طلبگار ہوں۔ عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close