گاڑیوں کی ٹرانسفر اب انتہائی آسان، بائیو میٹرکس کے بغیر بھی گاڑی کی ٹرانسفر کیسے ممکن؟

لاہور (پی این آئی) گاڑیوں کے ٹرانسفر ان دنوں بائیو میٹرکس کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس مقصد کے لیے جو لوگ ایکسائز آفس جاتے ہیں انہیں اس کام میں پیش آنے والی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے لیکن اب محکمہ ایکسائز کا بائیومیٹرک تصدیق میں نرمی کا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت بزرگ شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی گاڑی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کی بجائے حلف نامہ سے ٹرانزیکشن ہو جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن اور ٹرانسفر کےلئےبزرگ شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کوسہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بزرگ شہری اور اووسیز پاکستانی کسی کے نام پر بیان حلفی دے کراپنی گاڑی رجسٹرڈ اور ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ بزرگ شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں اپنے قریبی عزیز کو تصدیقی بیان حلفی لگوا کر نامزد کریں گے۔ اسی طرح اوورسیز پاکستانی متعلقہ سفارتخانہ سے تصدیق کروا کر بیان حلفی دے کر اپنے قریبی عزیز کو نامزد کریں گے۔

بیان حلفی کی تصدیق کے بعد موٹررجسٹریشن اتھارٹی گاڑی کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کی اجازت دے گی، اس سہولت کےبلئے نئے سسٹم پر عملدرآمد شروع کروا دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close