ہمارا پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد یا معاہدہ نہیں، خالد مقبول صدیقی نے بڑا یوٹرن لے لیا

کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا ہے کہ الیکشن ہارنے کا خوف رکھنے والے الیکشن نہ لڑیں۔ہمارا پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد یا معاہدہ نہیں ہے، ہم نےپیپلز پارٹی سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا ہے۔ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن ہارنے کا خوف رکھنے والے الیکشن نہ لڑیں

 

جن کے 14 ایم این اے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا اور خود کو بیچ دیا، ہم نےاپنے آپ کو ایم کیو ایم کو بیچا ہے۔ ایک اچھا وقت ہماری طرف بڑھ رہا ہے جس کا فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب دھوکہ دینے کی باری ہماری ہے لیکن ایم کیو ایم پاکستان کی تاریخ اور تنظیم دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دیتی۔ ایسی کوئی مقدس سرزمین نہیں جہاں صوبے نہ بن سکیں، سندھ ، پنجاب جہاں بھی ضرورت ہے وہاں صوبے بننے چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close