خبردار ہوشیار، برطانیہ کے بعد بھارت میں بھی کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آ گیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ایکس ای کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ اس سے قبل برطانوی میڈیا نے کہا تھا کہ برطانیہ میں بھی کورونا کی نئی قسم ایکس ای کے 637 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق یہ نیا ایکس ای ویرینٹ دیگر اقسام کی نسبت 9.8 فیصد زیادہ تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق 22 مارچ تک ایکس ای کے 637 کیسز سامنے آئے۔ یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق 16 مارچ تک اس کی نمو، BA.2 کی نسبت 9.8 فیصد زائد تھی۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فروری کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں کوویڈ سے اموات کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں انگلینڈ اور ویلز میں 780 اموات ہوئیں۔ اموات کی یہ تعداد گزشتہ ہفتہ کی نسبت 14 فیصد زائد ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں