مریم نواز کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔بدھ کو متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نجی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا جس میں حمزہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ بنانے کی قرارداد پیش کی گئی۔علامتی اجلاس میں 199 افراد نے قرارداد کی حمایت کی۔ اجلاس میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز نے حمزہ شہبازکو مبارکباد دی۔

اس دوران حمزہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم کا کہنا تھاکہ یہ فتح کے آنسو ہیں، خوشی کے آنسو ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت جلد نواز شریف واپس آ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close