او آئی سی کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو سعودی عرب میں اپنے ہیڈ کوارٹر کے دورے کی دعوت

اسلام آباد ( پی آئی ڈی آزاد کشمیر) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سعودی عرب میں اپنے ہیڈ کوارٹر کے دورے کی دعوت دے دی۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہ ٰ ور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر کشمیری عوام کی نمائندگی کریں گے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے سعودی عرب کے 4روزہ دورے میں جہاں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے وہاں اعلیٰ سعودی حکام اور او آئی سی کی کشمیر کمیٹی کے علاوہ کشمیری کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔ اسی طرح وہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دیں گے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اس دورے کی دعوت گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والی او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اور او آئی سی کے کشمیر کانٹیکٹ گروپ میں ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کی نمائندگی کرنے پر دی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ آزاد کشمیر کے کسی بھی صدر کو جدہ میں او آئی سی ہیڈ کوارٹر کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close