چیئرمین پریس فاونڈیشن کی ہدایت پر بورڈ آف گورنرز کا حلف تا حکم ثانی ملتوی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیئرمین پریس فاونڈیشن جسٹس سردار لیاقت حسین کی ہدایت پر بورڈ آف گورنرز کا حلف تا حکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پریس فاونڈیشن سے بورڈ آف گورنرز کے بعض ممبران نے رابطہ کر کے حلف کی تقریب موخر کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ ضلع نیلم کے ممبران فاونڈیشن اور نیلم پریس کلب کے صدر نے چیف الیکشن کمشنر سیکرٹری اطلاعات سے تحریری استدعا کی تھی کہ ضلع نیلم میں ممبر بورڈ آف گورنر ز کے انتخابات کروائے جائیں تاکہ ضلع نیلم کا ممبر بورڈ آف گورنرز وائس چیئرمین کے انتخابات میں حق رائے دہی میں حصہ لے سکے جس پر سیکرٹری اطلاعات نے جو احکامات دیے ان کے مطابق ضلع نیلم کی خالی نشست پر ضمنی انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 11اپریل 2022 کو کاغذات نامزدگی کی وصولی، 13 اپریل کو اعتراضات، 15 اپریل کو جانچ پڑتا ل وفیصلہ جات اور 18 اپریل 2022، 11:00 تا 01:00 بجے پولنگ ہوگی۔ ضلع نیلم کا انتخاب مکمل ہونے اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدممبران بورڈ آف گورنرز کے حلف اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں