بیشک اس عورت پر لگنے والے الزامات غلاظت کا پہاڑ ہیں فرح کے پاس مبینہ طور پر بزدار حکومت کی چابی تھی، صحافی کامران خان بھی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح کے پاس مبینہ طور پر پنجاب حکومت کی چابی تھی جس سے بڑے بڑے تالے کھل جاتے تھے۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے فرح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” بیشک اس عورت پر لگنے والے الزامات غلاظت کا پہاڑ ہیں، فرح کے پاس مبینہ طور پر بزدار حکومت کی چابی تھی، یہ چابی بڑے بڑے تالے کھولتی تھی ، عمران خان کی اس معاملے میں لا علمی انہیں بری الذمہ قرار نہیں دےسکتی ، فرح کا اچانک دبئی بھاگ جانا اس کے خاتون اوّل سے تعلقات کی کہانیاں کوئی راز نہیں۔

 

May be an image of ‎2 people and ‎text that says '‎Khan Kamran @AajKamranKhan بیشک اس عورت بر لگنے والے الزامات علاظت کا پہاڑ ہیں فرح کے باس میینه طور پر بزدار حکومت کی چابی تھی یہ چابی بڑے بڑے تالے کهولتی تهی عمران خان کی اس معاملی میں لا علمی انہیں بری الزمه قرار نہیں دےسکتی فرح کا اچانک دبئی بهاگ جانا اس کے خاتون اوّل سے تعلقات کی کبانیاں کوئی راز نبیں Tweet Tranalate‎'‎‎

 

“خیال رہے کہ فرح پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبدالعلیم خان نے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے اور یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ فرح اور ان کا شوہر ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close