پنجاب کے گورنر ہائوس میں دوران تقریر وزیراعظم نےپانی مانگ لیا، پھر کیا ہوا؟ ہنگامہ کھڑا ہو گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے گورنر ہاؤس میں تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پانی مانگ لیا جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعوے دار رمضان میں پانی مانگ رہے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے صورت حال واضح کردی ہے۔گورنر ہاؤس میں تقریر کے دوران وزیر اعظم گلا خشک ہونے پر کافی دیر تک کھانستے رہے۔

جب کھانسی میں تھوڑا وقفہ آیا تو انہوں نے پانی مانگا۔ جب انہیں پانی نہیں ملا تو انہوں نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ اس کے بعد کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی۔ اس پر عمران خان نے کہا خاموشی سے مجھے سنیں تاکہ مجھے زیادہ اونچا نہ بولنا پڑے۔ اس حوالے سے شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “خان صاحب روزے سے ہیں۔ اچانک گلا خشک ہو کر کھانسی آنے پر پانی مانگا۔ بتانے پر انہیں فورا ًیاد آیا کہ وہ روزے سے ہیں۔”انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا “بس چیک کریں کس طرح ن لیگ اور ان کے ہندوستانی حواری اس چھوٹی سے چیز کو ایشو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ن لیگ ہمیشہ ہندوستان سے مل کر کھیلتی ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں