رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دے دی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ظاہر کر دیا ۔آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اورجنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا۔رپورٹ کے مطابق کل بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اورجنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close