عثمان بزدار پیسے اکٹھے کرتے جس میں فرح خان، خاتون اول اور عمران خان کا حصہ ہوتا۔۔رانا مشہود کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیررانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ میری جماعت اور میرا مطالبہ ہے کہ ہمیںووٹ ڈالنے دیا جائے اگر اچھے ہتھکنڈے استعمال ہوئے تو پھر ہم بھی مجبور ہو جائیں گے ۔ میڈیا سےبات چیت کے دوران رانا مشہود نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا کرپٹ اور دشمن حکمران نہیں آیا ، عثمان بزدار پیسے اکٹھے کرتا تھا جس میں فرح خان ، خاتون اول ، عمران خان کا حصہ تھا ۔

دوسری جانب علیم خان نے پی ٹی آئی سے غداری کی تو افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں 3، 3 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز لگائے جارہے تھے، ٹھیکے اورٹرانسفر پوسٹنگ پیسوں کے بغیر نہیں ہوتی تھی ،فرح کا کیا کردار تھا، اس کے پیسے کہاں جاتے تھے ، پنجاب کے تین چار بیورو کریٹس کو پکڑ لیا جائے سب کچھ سامنے آ جائے گا، میری اطلاعات کے مطابق فرح بی بی اور اس کا شوہر سب کچھ سمیٹ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close