از خود نوٹس کی سماعت، سپریم کورٹ میں رپورٹرز کو داخلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے لکھی گئی اور ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے پڑھی گئی رولنگ کے خلاف اپوزیشن کی درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان میں رپورٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے ممبرز کے سوا کسی اور صحافی کو داخلے کی اجازت نہیں۔ کوریج کے لیے صحافیوں کو پارکنگ کے مین گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ملک کی آئینی سیاسی صورتِ حال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بحث کرائے بغیر ووٹنگ پر کیسے چلے گئے، عدالت ہوا میں فیصلہ نہیں کرے گی، عدالتی سولات کے جوابات دینا ہوں گے، ہم بھی جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بحث کرانے کی اجازت نہ دینا طریقہ کار کی خامی ہے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ بادی النظرمیں ڈپٹی اسپیکر نے اسپیکر کا وہ اختیار استعمال کیا جو ڈپٹی اسپیکر کا اختیار نہیں تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close