دشمنی کی آگ، 13 سالہ دوست کے ہاتھوں 8 سالہ دوست مارا گیا

نئی دہلی (پی این آئی) پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 8 سالہ لڑکے کو اس کے 13 سالہ دوست نے مبینہ طور پر اغوا کر کے قتل کر دیا۔ بھارت کی پولیس کے مطابق نے بتایا کہ 13 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول دونوں میں کچھ دن پہلے لڑائی ہوئی تھی،اس واقعے کے بعد سے دونوں بدلے کی آگ میں جل رہے تھے۔ مقتول کے خاندان نے مبینہ گمشدگی کے بعد پولیس سے رابطہ کیا، اہلِ خانہ نے آخری بار مقتول کو اپنے دوست کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تفتیشی افسران لڑکے کا سراغ نہیں لگا سکے لیکن جب انہوں نے اس کے 13 سالہ دوست سے پوچھ گچھ کی تو انہیں پتاچلا کہ مقتول کو جنگل میں لے جا کر قتل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بتایا کہ آٹھ سالہ مقتول کے والدین علاقے میں سائٹ لیبر اور مددگار کے طور پر کام کرتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close