الیکشن کمیشن نے این اے 33 میں ضمنی انتخاب معطل کر دیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی وفات کے بعد خالی ہونے والے حلقہ این اے 33ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صدر مملکت نے وزیراعظم کی درخواست پر قومی اسمبلی تحلیل کردی جس کے باعث این اے33ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33ہنگو سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان 14فروری کو انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ان کی نشست خالی ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close