70فیصد اضافے کے بعد تجارتی خسارہ 35 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ، درآمدات و برآمدات کے ہوشربا اعداد وشمار سامنے آ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 70فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک تجارتی خسارہ 35ارب 93کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مارچ کے دوران تجارتی خسارے میں 3ارب 44کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ کے دوران برآمدات 2ارب 70کروڑ ڈالر کی رہیں،اس عرصے میں درآمدات کا حجم 6ارب 18کروڑ ڈالر رہا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مارچ کے مقابلے میں رواں مالی سال مارچ میں تجارتی خسارے میں 5.48فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری کے مقابلے میں مارچ 2022میں برآمدات میں 2.84فیصد کی کمی ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close