غیر جانبدار ہونا کافی نہیں، سکیورٹی ادارے اپنی پوزیشن واضح کریں، مولانافضل الرحمان نے مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہ کافی نہیں ہے کہ وہ صرف بیان دیں کہ ہم غیر جانبدار ہیں، ہمارے اداروں کو سوچنا ہوگا کہ پاکستان کی وفادار قیادت پر اس قسم کے الزامات اور انہیں غداری کر طرف دھکیلنے کے نتائج کیا ہونگے؟

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کس طرف جائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ سکیورٹی ادارے عوامی بحث سے باہر نکلیں، اس پربحث نہیں ہونی چاہیے، خط غلط انداز سے پیش کیا گیا، سکیورٹی کمیٹی کے راز کو افشا کرنا حلف سے غداری ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عدالت بھی اس آئینی خلاف ورزی پر فوری فیصلہ دے، دنوں پر نہ لٹکایا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں