علیم خان نے جب پی ٹی آئی کے ایم این اے کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو انہوں نے آگے سے کتنے ترقیاتی منصوبے گنوا دیئے؟ تہلکہ مچا دیا

لاہور (پی این آئی) صحافی ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ علیم خان نے حافظ آباد سے تحریک انصاف کے ایم این اے کو ن لیگ میں شمولیت کا کہا تو اس نے آگے سے وہ ترقیاتی کام گنوادیے جو پی ٹی آئی نے کروائے ہیں۔

 

اپنے ایک ٹویٹ میں رائے ثاقب کھرل نے کہا ” علیم خان نے حافظ آباد سے ایم این اے شوکت بھٹی کو جب ن لیگ میں شمولیت کا کہا تو بھٹی صاحب نے 400 بیڈ کا ٹیچنگ اسپتال/ حافظ آباد یونیورسٹی/ گوجرانوالہ سے حافظ آباد ڈبل روڈ، پورے حافظ آباد کی سڑکیں ، سکولوں کی اپ گریڈیشن/انڈسٹریل زون جیسے پراجیکٹ گنوا کر کہا اب آپ ہی بتائیں کیسے چھوڑوں خان کو۔”خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے پارٹی اور عمران خان سے اپنے راستے جدا کرلیے ہیں، انہوں نے پیر کے روز ایک دھواں دار پریس کانفرنس کی اور پارٹی پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ کریں گے اور اس کے فوری بعد اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close