ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پارٹی چھوڑنا تحریک انصاف کی اصل کامیابی قرار دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) معروف موسیقار روحیل حیات کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کا پارٹی چھوڑنا تحریک انصاف کی اصل کامیابی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہہ دینے پر پاکستان کے معروف موسیقار روحیل حیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ ردعمل دیا۔

 

روحیل حیات نے سابق عامر لیاقت کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کو حکومت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کیا کامیڈی شو چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے فیصلہ عدالت کرے گی۔

 

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کے حوالے سے پہلے ہی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کہ وہ اپنی پارٹی کیخلاف بغاوت کر چکے۔ چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کے دیگر باغی اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاوس اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے دیے گئے ایک عشائیہ میں شرکت کی تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close