موجودہ غیر یقینی سیاسی صورت حال، آئی ایم ایف نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے اپنا قرض کا پروگرام معطل کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی صورت حال کی وجہ سے پاکستان کا قرض پروگرام معطل کردیا۔ آئی ایم ایف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مجوزہ نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کی جائے گی، نئی حکومت بننے کے بعد پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی۔

 

خیال رہے کہ جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔ اس قرضے کی میعاد تین سال تھی، اب تک پاکستان کو اس پروگرام کے تحت تین ارب ڈالر جاری کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close