نگراں وزیراعظم کے لیے 2 ملکی بڑی شخصیات کےنام سامنے آ گئے

اسلام آباد(پی این آئی )تحریک انصاف نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین یا سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے نام پر غور شروع کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت کے ساتھ ابتدائی مشاورت شروع ہوچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے نام پر غور کیا جارہا ہے، تاہم تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت ق لیگ سے بھی نگران وزیر اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close