آج اور کل موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

اسلام آباد ( پی این آئی )آج پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اورجنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اورجنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم استور میں ہلکی بارش ہوئی۔گزشتہ ریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:جیکب آباد، شہید بینظیرآباد، مٹھی44، دادو، حیدرآباد، موہجوداڑو، ٹنڈوجام، چھور، تربت، سبی اور لسبیلہ میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close