لندن، نواز شریف کے دفتر پر حملہ، 3 افراد زخمی، برطانوی پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دفتر پر کئی افراد نے حملہ کر دیا۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے دفتر پر حملہ کرنے والے افراد کی تعداد 15 سے 20 تھی جبکہ اکثر نےچہرے پر ماسک پہننے ہوئے تھے۔

 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ہاتھا پائی ہوتی رہی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 2 ن لیگی کارکن اور 2 حملہ آور شامل ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف کے سکیورٹی گارڈزکے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close