حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ قائم رہے گی، فواد چودھری میدان میں آ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ قائم رہے گی، اب (آج) سماعت ہوگی، ہمیں بھی موقع ملے گا، حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، مخالفین شیر کیوں نہیں بن رہے؟ یہ سب اب ٹیکنیکل جسٹس کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ شہبازشریف سے کہتا ہوں قوم غیرت مند ہے، عمران خان کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے، ووٹ سے اسلام آباد کا تخت ملے گا،

ادھر، ادھر جا کر نہیں، چھوڑ کر جانے والے دھوبی کے کتے گھر کے نہ گھاٹ کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں نہیں عوام کرتے ہیں، ایسے فیصلے عدالتوں کو کرنے بھی نہیں چاہئیں، چوں، چوں کا مربہ چاہتا تھا حکومت چلی جائے، اب چلی گئی، اب چوں، چوں کا مربہ چاہتا ہے حکومت کو بحال کریں، ان کے دماغ اخروٹ سے چھوٹے ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس حوالے سے فیصلے موجود ہیں، سیاسی جماعتیں اب شیر کیوں نہیں بن رہے؟ جانے والی حکومت خوشیاں اور اپوزیشن کا برا حال ہے، حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، یہ کبھی ایک کونے، کبھی دوسرے کونے میں گھس رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں