عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم، کابینہ بھی تحلیل صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نگران وزیراعظم کے تقرر تک کام کرتے رہیں گے، 52 رکنی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی۔کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کر دیا جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 94کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کر سکتے ہیں، کابینہ ڈویژن نے 25وفاقی وزرا، 4وزرائے مملکت 4مشیروں، 19معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close