اسپیکر کا اقدام آئین و قانون کی سراسر خلاف ورزی قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج تک پاکستانی آئین کی اس طرح دھجیاں نہیں اڑائی گئیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا اقدام آئین و قانون کی سراسر خلاف ورزی تھی۔ آرٹیکل 58کے تحت وزیراعظم اس اقدام کی ایڈوائس نہیں بھیج سکتا، صدر فیڈریشن کی علامت ہوتا ہے لیکن انہوں نے غیر آئینی اقدام اٹھایا،

انہوں نے کہا کہ صدر صاحب پہلے بھی غیر آئینی اقدامات کرتے رہے، ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close