عمران خان وزیراعظم کے طور پرکب تک ذمہ داریاں نبھائیں گے؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان وزیراعظم کے طور پرکب تک ذمہ داریاں نبھائیں گے؟ اہم خبر آگئی۔۔ عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے ہیں، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔

 

کابینہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنےکے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ’یہی قاعدہ اور قانون ہے، اب اس لیٹر کے بعد آئین کے آرٹیکل 224A- (4) کے تحت نگران وزیراعظم کے آنے تک، عمران خان وزیراعظم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close