سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کروں گا یا نہیں؟ شہباز شریف نے کھل کر بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ قبل از وقت نہیں بلکہ شفاف انتخابات تھے، اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے پودے کو کچلنے کی کوشش کی گئی اور آئین شکنی کی گئی، آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی لیکن ڈپٹی سپیکر نے انتہائی بھونڈے طریقے سے ایک وزیر کی بات مان کر تحریک کو مسترد کیا۔

حکومت کی بدنیتی واضح تھی، عمران نیازی نے انارکی پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ قبل از وقت نہیں بلکہ شفاف انتخابات تھے جس کا بندوبست پارلیمان نے کرنا تھا۔ موجودہ سیاسی صورت حال پر سپریم کورٹ کے نوٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا احترام ہم سب کیلئے لازم ہے، اگرچہ فیصلے سے اتفاق نہ بھی ہو تب بھی فیصلہ ماننا پڑے گا۔اگر قبل از وقت انتخابات کیلئے عمران خان خط لکھتے ہیں تو کیا اس کا جواب دیں گے؟ اس سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ فسطائی ، فاشسٹ وزیر اعظم خط لکھے گا تو مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close