ایک اور اہم شخصیت وزیراعظم کی ممکنہ آئین شکنی پر احتجاجاََ مستعفی ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک اور اہم شخصیت وزیراعظم کی ممکنہ آئین شکنی پر احتجاجاََ مستعفی ہو گئی۔۔ چیف ایگزیکٹو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سمیڈا ) ہاشم رضا نے وزیراعظم عمران خان کی آئین شکنی پر احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔چیف ایگزیکٹو سمیڈا ہاشم رضا نے اپنا استعفیٰ وزارت صنعت و پیداوارکو بھجوا دیا ہے۔

 

انہوں نے اپنے استعفےمیں لکھا ہےکہ حالیہ سیاسی چپقلش ملکی مفاد میں نہیں ہے، ملک کو آئین کے تحت ہی چلنا چاہیے، ان حالات میں وہ مزید کام نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close