چودھری سرور کی گواہی آغاز ہے، ابھی ایسے ایسے لوگ عمران خان کے خلاف گواہیاں دیں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی، سلیم صافی کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی )معروف صحافی سلیم صافی نے سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری سرور کی گواہی آغاز ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ’’چودھری سرور کی گواہی آغاز ہے ۔ ابھی ایسے ایسے لوگ عمران خان کے خلاف گواہیاں دیں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی اور حیران کن گواہیاں زلفی بخاری، فیصل جاوید ، ان کے اے ڈی سی بھائی اور مانیکا خاندان کی ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close