بریکنگ نیوز ،سپریم کورٹ کے تالے کھول دیے گئے پیپلز پارٹی کے وکلاء سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ کے تالے کھول دیے گئے ، پیپلز پارٹی کے وکلاء سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے تالے کھول دیے گے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے وکلاء سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ شہباز کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو اور نیئر بخاری کی جانب سے پٹیشن دائر کر رہے ہیں ، سینئر فاروق نائیک اور رضا ربانی پٹیشن تیار کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آج سماعت ہوگی یا نہیں، دوسری جانب مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم ساڑھے 3بجے آج سپریم کورٹ رجسٹرار آفس پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق ساڑھے تین بجے رجسٹرار آفس کو درخواست دے جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close