سیاسی ماحول گرم، گورنر پنجاب چوہدری سرور کو برطرف کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی) وفاقی حکومت نے پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو منتقل کر دیے گئے۔

اختیارات کی منتقلی کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کے بجائے پینل آف چیئرمین کریں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو چوہدری پرویز الہٰی کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کی مخالفت کر رہے تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو چوہدری پرویز الہٰی کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری سرور حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے۔ پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے اس بات کی شکایت کی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی کو گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے لیے ایڈوائس دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں