ہم کل کامیاب ہوں گے، وزیراعظم عمران خان نے پھر دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کل کامیاب ہوں گے،آخری گیند تک میچ کا فیصلہ نہیں ہوتا، مشکل وقت میں ساتھ دینےوالےایم این ایزکونہیں بھولوں گا۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو دیے گئے عشائیہ سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سازش سے آگاہ ہوچکے ہیں،یہ میرے نہیں پاکستان کےخلاف سازش ہوئی۔

 

 

اکتوبرسےملک کےغدارامریکا کےساتھ مل کرسازش کررہےتھے۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جیسےلوگ 22 کروڑعوام کوبھکاری کہہ رہےہیں،یہ امریکیوں کواصل میں پیغام دےرہاہےکہ میں بڑاغلام ہوں۔ یہ پیسےکی وجہ سے 22کروڑلوگوں کی غلامی کرائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آفیشل ریکارڈ موجود ہے کہتےہیں عمران خان کوہٹاؤگےتوتعلقات ٹھیک ہوجائیں گے کیونکہ ان کوپتا ہےعمران خان جائےگا توچیری بلاسم آئے گا۔عمران خان نے کہا کہ مجھے افسوس ہے جن لوگوں نے ضمیربیچے، ضمیربیچنےوالوں کونہیں پتا سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔میں نے جب ان کی ویڈیو دیکھی تو یہ لوگ چھپ،چھپ کرجارہےتھے۔کل رات سے(ن)لیگ کےکئی لوگ رابطہ کررہےہیں، شہبازشریف اچکن سلوا کربیٹھا ہوا ہے، یہ ہےسازش لیکن جس نےاچکن سلوائی اسےنہیں پتا کل کیا ہونےوالا ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ افسوس ہے انصاف کا سارا نظام انہیں پکڑنہیں سکا، انہیں پکڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن عدلیہ اورنیب ہمارےکنٹرول میں نہیں تھے۔ پہلےدن سےیہ چاہتےتھے کہ چوروں کی چوری معاف کردوں۔انہوں نے ہر تین ماہ بعد عدم استحکام پھیلانےکی کوشش کی۔شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جومشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑےرہے۔اب سب کےنظریےواضح ہوگئےہیں،اسی طرح ہی نظریاتی جماعت بنتی ہے۔جب نظریاتی جماعت بن جائےتوپھرکوئی شکست نہیں دے سکتا۔مینارپاکستان میں جب لوگ نکلے توپارٹی اوپرآئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جوذاتی مفادات کیلئےآئےشکرہےپارٹی ان لوگوں سےپاک ہوگئی ہے۔

close